سلمان خان کی نئی فلم کا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کردیا گیا

Published On 03 March,2023 08:55 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا نیا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کر دیا گیا۔

اداکار سلمان خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر فلم کے نئے گانے کو شیئر کیا ہے جس میں پوجا ہیگدے، شہناز گل اور پلک تیواری بھی موجود ہیں۔

گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں، اسے سکھبیر نے گایا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن فرہاد سمجی نے دی ہے، فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو دنیا بھر میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔