ممبئی : (ویب ڈیسک) سابق مس یونیورس اور نامور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کر کے اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔
بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے والد کا بیان بتاتے ہوئے لکھا ’اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا‘۔
سابق مس یونیورس نے بتایا کہ انہیں کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا تاہم اب ان کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔