پیرس: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی 29 ویں سالگرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلہ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روٹیلا نے اپنی پُرتعیش سالگرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔
اس تقریب کو ہیلیم کےغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا، اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچہ آیا، اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔
اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا، نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے، ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکاراؤں نے بھی اروشی روٹیلا کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔