لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید منی سیریز ’’ دوسرا چہرہ ‘‘ کے ذریعے ٹی وی سکرین پر دوبارہ واپسی کے لئے تیار ہیں۔
صنم سعید آخری بار فلم ’ عشرت میڈ ان چائنا ‘ میں نظر آئی تھیں، وہ ٹیلی ویژن سے کافی عرصہ غائب رہی ہیں اور آخری بار ڈرامہ ’’ دیدن ‘‘ میں دیکھی گئی تھیں تاہم اداکارہ اب ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ جلد ہی صبور علی کے ساتھ ’ دوسرا چہرہ ‘ میں نظر آئیں گی جو ایک منی سیریز ہے، اس سیریز کو ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری شہرزادے شیخ نے دی ہے۔
یہ یقیناً صنم سعید کے ان تمام مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے جو انڈسٹری میں ان کی واپسی کے منتظر تھے۔
یاد رہے کہ صنم سعید سپر سٹار فواد خان کے ساتھ ویب سیریز ’برزخ‘ میں بھی نظر آئیں گی، اس ویب سیریز کی ہدایتکاری عاصم عباسی نے کی ہے جبکہ انڈین لکھاری شیلجا کیجریوال اس کی پروڈیوسر ہیں۔