صاحبہ نے ماہرہ خان کو پاکستان کی نمبر ون اداکارہ قرار دیدیا

Published On 03 March,2023 06:58 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے ماہرہ خان کو پاکستان کی نمبر ون اداکارہ قرار دے دیا۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے بڑے ستارے تھے جو بہت چمکتے تھے اور ہم ان اداکاروں اور اداکاراؤں کو تقریباً ہر دوسری فلم میں دیکھتے تھے، ایسی ہی ایک جوڑی جس نے لوگوں سے بے حد پیار سمیٹا وہ صاحبہ اور ریمبو تھے۔

لالی ووڈ کی معروف جوڑی نے اپنے کیریئر میں کئی فلمیں کیں تاہم انڈسٹری کے زوال کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن وہ اب بھی ٹیلی ویژن پر اپنے مختلف پراجیکٹس کے ذریعے انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہیں، صاحبہ نے ریمبو سے اپنے کیرئیر کے انتہائی عروج پر شادی کی اور اس کے بعد انہوں نے زیادہ کام نہیں کیا۔

حال ہی میں صاحبہ اور ریمبو نے ایک انٹرویو دیا جس میں صاحبہ سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں پاکستانی انڈسٹری میں نمبر ون اداکار اور اداکارہ کون ہے۔

سوال کے جواب میں صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے بڑی سٹار ہیں کیونکہ انہوں نے شہرت کی وہ سطح حاصل کی ہے جو بہت سے لوگوں نے حاصل نہیں کی، انہوں نے انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو کے دوران فیروز خان کو مردوں میں پاکستان کا نمبر ون اداکار قرار دیا۔