ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں اپنے گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم بھی کرلیا گیا ہے، پولیس نے باقاعدہ درخواست کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔
دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔