رنبیر کپور کی عرفی جاوید کے فیشن سٹائل پر تنقید

Published On 19 March,2023 07:22 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے بھارتی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید کو ان کے فیشن سٹائل اور فیشن سینس پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

حال ہی میں کرینہ کپور اور رنبیر کپوربھارتی ٹی وی پر ایک شو میں مہمان بنے، اس دوران رنبیر کی جانب سے کچھ حساس موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس شو میں رنبیر کو مختلف شوبز شخصیات کے ڈریسنگ سٹائل دکھا کر ان کی رائے طلب کی گئی ،تاہم شخصیات کے چہرے بینرز پر چھپائے گئے تھے۔

کرینہ نے جیسے ہی عرفی کی ڈریسنگ والا پلے کارڈ اٹھایا ، رنبیر کپور نے فیشن سینس دیکھتے ہوئے فوراً پہچان لیا کہ چھپایا گیا چہرہ عرفی جاویدکا ہے۔

بعد ازاں رنبیر نے اعتراف کیا کہ اگرچہ مجھے اس قسم کا فیشن سٹائل نہیں پسند، لیکن ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہاں ہمارا خود سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔
 

Advertisement