اداکار یاسر حسین نے 'پٹھان' فلم کو سٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا

Published On 25 March,2023 11:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے شاہ رخ خان کی 'پٹھان' فلم کو سٹوری لیس ویڈیو گیم قرار دے دیا۔

اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں کنگ خان شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم  پٹھان دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام کی سٹوری پر تبصرہ کیا۔

یاسر حسین نے لکھا کہ اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن دیکھ چکے ہیں تو آپ کو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک سٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔

واضح رہے پٹھان اپنی ریلیز سے قبل ہی کافی تنازعات کا شکار رہ چکی ہے تاہم اس کے باوجود پٹھان فلم باکس آفس پر اچھا بزنس اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Advertisement