ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے عرفی جاوید کے فیشن پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اتنی بہادر نہیں کہ ان جیسا فیشن کر سکوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عرفی جاوید بہت باہمت اور بہادر ہیں، وہ جیسا فیشن کرنا چاہتی ہیں، کرلیتی ہیں لیکن مجھ میں اتنی ہمت نہیں، شاید میں اتنی بہادر نہیں۔
کرینہ کپور نے کہا کہ فیشن اظہار رائے اور آزادیٔ اظہار کا نام ہے اور عرفی جاوید اس سے لطف و اندوز ہو رہی ہیں، میں ان کی تعریف کرتی ہوں وہ پُراعتماد ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔