کراچی: (ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
معروف کامیڈین اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شفاعت علی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک شخص کی عزت نفس کا خیال رکھے۔
شفاعت علی نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے ایڈریس پر ہر مہینے پہنچ جاتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟، غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
Point: One of the State s responsibilities is to uphold the dignity of every individual. https://t.co/38U61h7Kbe
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 28, 2023
واضح رہے کہ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدترین بدنظمی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
مفت آٹے کے حصول کیلئے خواتین، بزرگ اور بچے سارا سارا دن لائنوں میں لگ کر انتظار کرتے ہیں اور جب ٹرک آٹا لیکر پہنچتا ہے تو دھکم پیل کی وجہ سے اکثر لوگ نہ صرف آٹے سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ زخمی اور بیہوش بھی ہورہے ہیں۔