ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے بنگالی اور ہندی سنیما کی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم شیب پور کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سواستیکا مکھرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر سندیپ سرکار نے انہیں ای میل پر ان کی فوٹو شاپ کی ہوئیں نازیبا تصاویر بنا کر بھیجی ہیں۔
اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ سندیپ سرکار نے ان نازیبا تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کر کے میرے لیے امریکا کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کروا دے گا۔
خیال رہے کہ سواستیکا مکھرجی نے فلم کے پروڈیوسر سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی آنے والی فلم کی پروموشنز میں بھی حصہ لینا چھوڑ دیا ہے۔