گھر میں کوئی ملازم نہیں، سحری افطاری میں بناتا ہوں، صفائی حنا کرتی ہے: آغا علی

Published On 08 April,2023 01:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار اور میزبان آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کاج کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے، وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف ہی گھر کے سارے کام کرتی ہیں۔

حال ہی میں حنا اور آغا نے نجی ٹی وی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں آغا نے بتایا کہ  ہمارے گھر برتن دھونے، کھانا پکانے، صفائی اور استری کے لیے کوئی ملازم نہیں ہے ۔

آغا علی نے کہا  ہم خود اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں، خود ہی مشین میں کپڑے دھوتے ہیں، میں کھانا پکاتا ہوں، یہ کام میرے ذمے ہے، افطار اور سحری بنانے کا 90 فیصد کام میں ہی کرتا ہوں، صفائی وغیرہ حنا دیکھتی ہے ۔

اداکارہ حنا الطاف نے اس حوالے سے کہا کہ  اگر بیچ میں شوٹ چل رہا ہو اور ہم میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو تو وہ پھر گھر کے کام وغیرہ کرے گا ۔

حنا الطاف نے کہا کہ  اپنے گھر کے کام کرنے سے زیادہ خوبصورت اور کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔

آغا نے کہا  ہم اپنا باتھ روم بھی خود ہی صاف کرتے ہیں، سحری کے فوری بعد ہی ہم اپنا باتھ روم صاف کر لیتے ہیں اور پھر دیگر صفائی بھی ہوجاتی ہے ۔