لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سے راہیں جدا کر لینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری اور عون چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔
نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی، 2015 میں سابقہ اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی تھی جو کہ 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔
2020 میں ہی نور بخاری کی جانب سے بیٹی کے ساتھ ایک نومولود کی تصاویر اور ضروری سامان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا گیا تھا کہ ان کی فیملی میں ایک نومولود کا اضافہ ہوا ہے۔
2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔