ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی سپر اسٹار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی رومینٹک کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ مشہور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔
’تو جھوٹی میں مکار‘ کو آٹھ مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا اب فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 3 مئی کو ریلیز کیا جائے گا، نیٹ فلکس انڈیا نے اس خبر کو اپنے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ انداز میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کنفرم کرسکتے ہیں کہ یہ جھوٹ نہیں ہے، ’تو جھوٹی میں مکار‘ تین مئی کو نیٹ فلکس پر آئیگی۔
رنبیر کپور اور شردھا کپور نے نئی فلم میں اپنی پچھلی فلموں کے مقابلے میں منفرد کردار ادا کیے ہیں جبکہ ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں دمپل کپاڑیہ اور انوبھاؤ سنگھ نے اہم رول کیے ہیں۔
شردھا کپور آئندہ ہمیں اپنی فلم ’اسٹری‘ کے سیکوئیل میں نظر آئیں گی جبکہ رنبیر کپور، سندیپ ریڈی ونگا کی فلم ’اینیمل‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔