فیروز خان اور سونیا حسین جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

Published On 02 May,2023 11:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار فیروز خان اپنے نئے ڈرامے میں اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ ٹی وی سکرین جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار فیروز خان اپنے آنے والے ڈرامے اکھاڑہ میں سونیا حسین کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

کچھ عرصہ قبل فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے تنازع کے باعث ڈرامہ سانول یار پیا کو چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ڈرامے میں موجود اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ وہ جلد اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں نظر آنے والے ہیں۔

عمران عباس آخری بار ڈرامہ امانت جبکہ نیلم منیر آخری بار ڈرامہ پیار دیوانگی میں نظر آئی تھیں۔ 

Advertisement