' دی سپر ماریو بروز' کا باکس آفس پر راج برقرار، ایک ارب ڈالرز کما لیے

Published On 01 May,2023 05:34 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم 'دی سپر ماریو بروز' کا ریلیز کے چوتھے ہفتے بھی دنیا بھر کے باکس آفس پر راج برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینیمیٹڈ فلم  دی سپر ماریو بروز  دنیا بھر سے ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، اس اینیمیٹڈ فلم کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

یو نیورسل پکچرز سٹوڈیو کے تخمینے کے مطابق ریلیز کے چوتھے ہفتے میں  دی سپر ماریو بروز  نے امریکہ اور کینیڈا کے تھیٹرز میں چار کروڑ ڈالرز کے ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ دیگر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رواں ہفتے اینیمیٹڈ فلم دنیا بھر کے باکس آفس سے 1 ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد سُپر ماریو بروز 2019 کے بعد ایک ارب ڈالر کمانے والی 10ویں اینی میٹڈ فلم بن گئی ہے۔

امریکی میڈیا کمپنی  کوم سکور  کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے  دی سپر ماریو بروز  چار کروڑ ڈالرز کمائی کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ ڈراؤنی فلم  ایول ڈیڈ رائز  ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ 

Advertisement