لاہور: (ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے اداکارہ کیلئے ڈرائیور لڑکے کا رشتہ آنے سے متعلق دلچسپ کہانی سے پردہ اٹھادیا۔
اداکارہ لائبہ خان والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان نے اداکارہ کی والدہ سے لائبہ کیلئے آنے والے کسی عجیب وغریب رشتے کا سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم حال ہی میں عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچے تو مجھے وہاں پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اس کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔
اداکارہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس لڑکے نے مجھےکہا کہ گاڑی میری اپنی ہے اور میں لائبہ سے شادی کیلئے سنجیدہ ہوں جس پر میں نے کچھ نہیں کہا اور کال بند کرکے لائبہ کو مبارک باد دی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔
جس پر لائبہ نے مجھے کہا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئے تو نہیں اٹھائیے گا۔
لائبہ خان کی والدہ کے مطابق اس کے کچھ دیر بعد اس لڑکے کی بھابھی نے مجھے کال کر کے کہا کہ ہم لاہور میں رہتے ہیں اور میرے دیور نے ہمیں کہا ہوا ہے کہ میں 2 دن میں واپس آرہا ہوں آپ کراچی چل کر میرا رشتہ مانگیں کیوں کہ میں اب لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن میں نے انہیں انکار کر دیا۔