نیویارک: پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی۔
معروف میوزک سٹریمنگ سروس سپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا،صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔
سپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز سکوائر میں صوفی عہد ، ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔