ممبئی: (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکار کے مداح اس برانڈ کے شدت سے منتظر تھے کیوں کہ اس کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسڈر تھے، جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔
— Djinn (@Djinnn666) April 30, 2023
آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت دولاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔
— Dhruv Shah (@dhruva_shah) April 30, 2023
سوشل میڈیا صارفین مہنگے کپڑوں پر انتہائی ناخوش ہیں اور انہوں نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برانڈ کو لوٹ مار کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ان کپڑوں کو تو امیر بھی نہیں خرید سکتے، اسے صرف وہ بیوقوف امیر بچے خریدیں گے جنہوں نے شوبازی کرنی ہوگی۔