ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھؤ چڈا سے منگنی کی تقریب 13 مئی کو نیو دہلی میں منعقد ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی تھیں، پرینیتی چوپڑا اور راگھؤ چڈا نے اپنے تعلق کے متعلق اب تک زبان نہیں کھولی ہے اور منگنی کی تقریب تک ان دونوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگنی کی خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب اداکارہ کے ساتھی ہارڈی ساندھو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ بالآخر ہونے جارہا ہے اور میری پرینیتی کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔
دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑا نے بھی ٹویٹر پر جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں کو محبت، خوشی اور ساتھ نصیب ہو۔