نیویارک: (ویب ڈیسک)میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔
مگر 2023 کے میٹ گالا ریڈ کارپٹ کا میلہ ایک ایسے جاندار نے لوٹ لیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک لال بیگ تھا۔
نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہونے کے باعث فوٹوگرافر بیزار بیٹھے تھے جس دوران لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔
— Pop Base (@PopBase) May 2, 2023
ایک فوٹوگرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کرکے ویڈیو بنا لی جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔
بعد ازاں اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا،اس لال بیگ پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی پرمزاح تبصرے بھی کیے گئے۔