عمران خان کی رہائی پر اداکارہ مشی خان کا ریحام خان پر طنز

Published On 13 May,2023 06:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی پر ردعمل ظاہر نہ کرنے پر اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کو طنز کا نشانہ بنا دیا۔

انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اداکارہ مشی خان نے صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 3 خواتین عفت عمر، ریحام خان اور شمع جونیجو پریشان ہوں گی، ان تینوں اور ان جیسی صورت حال سے دوچار دیگر کئی لوگوں کیلئے یہ گانا ہے  کوئی فریاد تیرے دل میں دبی ہو جیسے ۔

اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جو عمران خان کیلئے فیصلہ آیا ہےاس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا بہت، بہت شکریہ اور ہمارے محترم چیف جسٹس آف پاکستان کا بھی شکریہ۔