ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے نے انہیں کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے نجی ٹی وی شو میں میں گفتگو کرتے ہو بتایا کہ گوری مجھے گفٹ نہ دینے پر کہتی ہے کہ وہ ایسے شخص کو کیا گفٹ دے جس کے پاس سب کچھ ہے اور میں بھی ہوں۔
شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا جب وہ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے کچھ عرصہ لندن میں علاج کیلئے رہ رہے تھے تو ایک مرتبہ انہوں نے ایک ٹی شرٹ خریدی، گھر لاکر پتہ چلا کہ وہ ان کے سائز سے بڑی ہے۔
انہوں نے بتایا ’’ میں نے گوری سے کہا کہ وہ ٹی شرٹ تبدیل کرادے، گوری ٹی شرٹ لے گئی اور اس نے واپسی پر مجھے بتایا کہ سٹور والے ٹی شرٹ واپس نہیں لیتے‘‘۔
اداکار کا کہنا تھا ’’جب یہ بات میں نے اپنے دوستوں کو بتائی تو انہوں نے مجھے یہ بتا کر حیران کردیا کہ گوری نے اس ٹی شرٹ کے بدلے ہینڈ بیگ خرید لیا ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ بیمار کو نئی شرٹ کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔