بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ کے نانا انتقال کرگئے

Published On 01 June,2023 05:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندر ناتھ رازداں 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے نانا پہلے سے بیمار تھے اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، انفیکشن پھیلنے کے سبب انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔

عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رازداں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

Advertisement