بگ باس 2 او ٹی ٹی : سنی لیون نے شو کو جوائن کرلیا

Published On 16 June,2023 09:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 'بگ باس 2 او ٹی ٹی' جلد ریلیز ہونے والی ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکارہ سنی لیون بھی ان کے شو کو جوائن کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ سنی لیون شو کا حصہ بن چکی ہیں لیکن اب تک یہ بات کنفرم نہیں ہے کہ وہ بطور میزبان شو جوائن کریں یا بطور ایک امیدوار شو کا حصہ ہوں گی۔

’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘ میں شرکت پر اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شو میں ان کا آنا ایسا ہے جیسے ان کی گھر میں واپسی ہوئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شو کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور اسے اب اگلے لیول تک لے جانے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بگ باس 2 او ٹی ٹی کا پہلا سیزن کرن جوہر نے ہوسٹ کیا تھا اور دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔