ناک کی سرجری کروانے پر اداکارہ نیمل خاور کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

Published On 18 June,2023 12:39 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ نیمل خاور کی چند نئی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن پر صارفین نے تبصرہ کیا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے، وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیمل خاور کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا جہاں صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل خاور خان پاکستانی اداکارہ و ماڈل سارہ لورین اور بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیون جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔