سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم ’ یودھا ‘ 27 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

Published On 23 June,2023 04:44 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی فلم ’ یودھا ‘ 27 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی دھرما پروڈکشن کی جانب سے بنائی جانے والی فلم ’ یودھا ‘ اب 27 اکتوبر کو ریلیز ہوگی، اس فلم کی کہانی ایکشن پر مبنی ہوگی جس کی ہدایت کاری ساگر امبرے اور پشکر اوجھا نے کی ہے۔

مینٹور ڈسپل فلمز کے ساتھ مل کر پرائم ویڈیو اور دھرما پروڈکشن کی طرف سے پیش کی گئی اس فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ دیشا پٹانی اور راشی کھنہ بھی شامل ہیں۔

نئی فلم ’ یودھا ‘ کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کے طور پر آپ اس سکرپٹ پر کام کرنا چاہیں گے جو آپ میں بہترین کو سامنے لائے اور اس فلم نے واقعی ہی میرے ایک نئے ورژن کو سامنے آنے میں مدد کی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے  مداحوں سے جو پیار ملا ہے وہ جادوئی ہے، میں یہ ظاہر کرنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتا کہ ’ یودھا ‘ کے پاس میرے ان مداحوں کے لیے کیا ہے۔