ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی سے طلاق کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
بھارتی میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں راکھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "بالآخر میری طلاق ہورہی ہے اور یہ میری بریک اپ پارٹی ہے ، لوگ اس موقع پر اداس ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہوں گی"۔
راکھی نے عادل درانی سے علیٰحدگی کی خوشی میں میڈیا کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،انہوں نے کہا کہ مجھے اب زندگی میں کوئی نہیں چاہیے کیوں کہ اب میری زندگی میں کوئی بھی نہیں آسکتا۔
اس سے قبل ایک ویڈیو میں راکھی کا کہنا تھا کہ"بہت رولیا میں نے، مجھے انتظار ہے کہ میری زندگی میں بھی اب خوشیاں آئیں ، میں ڈپریشن میں تھی جس کی وجہ سے دبئی بھاگ گئی تھی لیکن اب وہاں سے بہت سا مرہم لے کر آئی ہوں۔"