لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایف بی آر کو 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی جانب سے سال 2023 کے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 75 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے،ایف بی آر نے عاطف اسلم کو ایڈوانس انکم ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا تھا جبکہ سال 2020 کا انکم ٹیکس آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے۔
ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے گلوکار عاطف اسلم سے بکس آفس اکاونٹس، بینک اسٹیٹمنٹس سمیت دیگر اہم دستاویزات طلب کی ہیں۔ تاہم گلوکار نے تاحال آڈٹ کیلئے ایف بی آر کو تفصیلات فراہم نہیں کیں۔