کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو نوٹس جاری کرکے سال 2020 کے آڈٹ کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے16 جون کی ڈیڈ لائن دی ہے، ایف بی آر نے عاطف اسلم سے بکس آف اکاونٹس، بنک اکاؤنٹ سٹیٹمنٹس، آمدن کی رسیدیں اور ذاتی اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کی اور انہوں نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہر کئے ہیں۔