کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) عاصم احمد نے دو اناملی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، اناملی کمیٹیاں فنانس بل میں موجود کاروباری اور تکنیکی اناملیز کا جائزہ لیں گی اور ان کو دور کرنے کے لیے ایف بی آر کو سفارشات پیش کریں گی۔
اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کریں گے، شریک چیئرپرسن ممبر کسٹمز پالیسی ایف بی آر اور ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ہوں گے۔
اناملی کمیٹی ٹیکنیکل کی صدارت چیئرمین ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن اشفاق یوسف تولہ کریں گے، ممبر کسٹمز پالیسی اور ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر اناملی کمیٹی ٹیکنیکل میں بھی شریک چیئرپرسن ہوں گے۔
کمیٹیوں کے دیگر اراکین میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں کے ممتاز تاجر بھی شامل ہیں، دونوں کمیٹیاں 19 جون 2023 تک اپنی سفارشات پیش کریں گی۔