ایف بی آر نے مئی 2023 میں 605 ارب کا ریونیو اکٹھا کرلیا

Published On 01 June,2023 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مئی 2023 میں 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکٹھا کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مئی 2023 کی ریونیو ریکوری رپورٹ جاری کردی، 621 ارب روپے کے ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر نے 605 ارب روپے کا مجموعی ریونیو اکٹھا کرلیا،572 ارب روپے کے خالص محصولات اکٹھے کئے گئے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مئی 2023 کے دوران 33ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی مد میں 205ارب روپے جمع کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام نامکمل ہی ختم کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے ڈومیسٹک سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 100ارب روپے جمع کئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں تقریباً 41ارب روپے اکٹھے کئے گئے ہیں، ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں مجموعی طورپر 44فیصد اضافہ حاصل کیا گیا۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ مئی 2022 کے مقابلہ میں مئی 2023میں درآمدات میں 37فیصد کمی ہوئی، بھاری ڈیوٹی والی اور متفرق اشیاء کی درآمدات میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ 

Advertisement