'ایک ساتھ دو انسانوں سے محبت ممکن'، رمشا خان کا مہوش حیات سے اختلاف

Published On 02 July,2023 01:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت کے سوال پر اداکارہ رمشا خان اور مہوش حیات کی رائے میں اختلافات سامنے آ گئے۔

ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک اداکارہ مہوش حیات سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟۔

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی، تاہم جب شادی ہوجائے تو ایک ہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے، جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا، فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت بالکل ہوسکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کر دیں، محبت ہوجاتی ہے، اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

رمشا خان کا اسی سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہوتا ہے جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔