لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے روایتی گانا گانے والے ایک مقامی گلوکار کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو چیلنج کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار کو گانا گاتے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمت ہے تو گلوکار کو ٹیگ کریں اور گانے کے انداز پر تنقید کرکے دکھائیں ۔
Dare you to tag him and criticise his singing. pic.twitter.com/eJ9cHJNwgC
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 14, 2023
گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ علی ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی گلوکار کے گانے کی ویڈیو کئی سال پرانی ہے جو مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے۔