لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹر کے معروف اداکار شہریار منور اور ورسٹائل اداکارہ سائرہ یوسف اب 'رد' میں جلوہ گر ہوں گے۔
نئے آنے والے ڈرامے رد کے حوالے سے شہریارمنور، سائرہ یوسف اور ارسلان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اعلان کیا۔
نئے آنے والے ڈرامے رد کی فرسٹ لک کو مختلف اداکاروں نے شیئر کیا جس میں پس منظر میں ان کی آواز سنائی دے رہی ہے جو کہ اپنی آواز کے ذریعے ڈرامے میں اپنے کردار کو بیان کر رہے ہیں۔
سائرہ نے اس صوتی ٹیزر میں اپنے کردار کو یوں بیان کیا ہے۔
تو نے رد کیا تو اے زندگی
مجھے اپنے دل کی خبر ملی
کہ یہ رشتے ، ناتے ، محبتیں
تو ہیں کاغذی سب ہی عارضی
اس ڈرامے میں سائرہ کے علاوہ شہریار منور اور ارسلان نصیر بھی شامل ہیں۔
احمد بھٹی نے اس ڈرامے کو ہدایات دی ہیں جبکہ اس کو تحریر صنم مہدی زریاب نے کیا ہے، یہ ڈرامہ جلد ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہریارمنور نے ایک فلم غازی بھی ایک ساتھ کی تھی، جوکہ سینما سکرین پر نہ لگ سکی، جبکہ صنف آہن کی کاسٹ میں بھی سائرہ اور شہریار شامل تھے۔