اشنا شاہ کا آئی فون 15 کی قیمت پر کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 16 July,2023 08:51 am

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی فون 15 کی قیمت جان کر اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

امریکی موبائل کمپنی ایپل آئی فون ہمیشہ سے ہی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اس کے فیچرز، موبائل کا ڈھانچہ اور کیمرے کا زبردست معیار سب سے زیادہ پسند کیے جانے کی وجہ ہے جب کہ فون کی سکیورٹی سے بھی لوگ مطمئن ہوتے ہیں۔

پاکستان میں آئی فون 15 کی قیمت تقریباً 4 لاکھ کے قریب ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کا افتتاح تقریباً دو ماہ بعد ہوگا۔

آئی فون کالے، نیلے، سفید، ہرے، گولڈن رنگ میں تو تھا ہی لیکن آئی فون کی نئی سیریز میں ایک اور رنگ شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آئی فون 15 نارنجی رنگ میں بھی دستیاب ہوگا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اشنا شاہ نے سوشل اکاؤنٹ پر اسٹوری لگائی جس میں اداکارہ نے مضحکہ خیز انداز میں آئی فون 15 کی تصویر کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  گزشتہ آئی فون (آئی فون 14) کے لیے میں نے اپنا گردہ بیچا تھا، کیا اب کسی کو تِلی کی ضرورت ہے؟ کیا میں وہ فروخت کرسکتی ہوں؟