ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی نامور ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عادل درانی نے ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز لاکھوں میں دبئی میں فروخت کیں۔
ں ایک پریس کانفرنس کے دوران راکھی نے عادل پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے اور کہا میں باتھ روم میں تھی اور عادل میری ویڈیوز بنا رہا تھا، اس کے پاس ایسی بہت ساری برہنہ ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی‘۔
اداکارہ نے کہا اگر وہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو میں کیا کروں گی، زہر کھا لوں؟ خودکشی کرلوں؟ میں کہاں جاؤں؟ میں دنیا کو کیا چہرہ دکھاؤں گی؟ کس معاشرے میں رہوں گی؟ میں عام لڑکی نہیں بھارت کی سلیبریٹی ہوں، ایک برانڈ ہوں ۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے عادل خان درانی سے راکھی سے دوبارہ ملنے کا سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ بہت غلط ہوا ہے، میں راکھی سے متعلق تفصیلات جلد بتاؤں گا۔