شاہد آفریدی کی بالی ووڈ سپر سٹار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

Published On 18 August,2023 02:31 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بالی ووڈ فلموں کے سُپر اسٹار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات امریکہ میں ہوئی جب وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود تھے۔

شاہد آفریدی نے سنیل شیٹھی سے کہا کہ ’آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے‘، سابق کپتان نے سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کی بھی ملاقات کروائی۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر لاکھوں ویوز آچکے ہیں۔ دونوں اسٹارز کے مداح وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔