لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں ہوئی جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے شیئر کی ہیں۔
اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا، جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہو چکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب بھی رواں برس ہو گی۔
ٹوئٹر پر بیٹی کی رخصتی کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا میری پیاری بیٹی! ابھی بھی کل کی طرح لگتا ہے جب میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں پالا، اُس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ تمہارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا ۔
Meri pyari beti- it seems like yesterday when I cradled you in my arms - and on that day, I promised myself I would never leave your side. Although you’re about to begin a new chapter in your life, you’ll always have my heart because I’m the man who loved you first. May Allah… pic.twitter.com/CdhniCJW8b
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 8, 2023
سابق کپتان نے لکھا اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہیں، لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جس نے آپ سے سب سے پہلے پیار کیا ۔
شاہد خان آفریدی نے بیٹی اور داماد کے لیے پیغام میں کہا اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین ۔