کراچی: (ویب ڈیسک) سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں کپتان بابراعظم سمیت قومی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گزشتہ شب ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، وقار یونس، سعید انور، ارشد خان اور محمد اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔
تقریب میں شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آؤ بھگت کرتے رہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ناصر نصیر سے ہوچکا تھا جبکہ رخصتی اب عمل میں آئی ہے۔