شاہد آفریدی کی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

Published On 21 May,2023 10:46 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سراج الحق صاحب محفوظ رہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 6 کارکن زخمی ہوئے تھے۔