شاہد آفریدی نے کراچی میں 'لیجنڈز ایرینا' کے قیام کا اعلان کردیا

Published On 04 May,2023 01:26 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں لیجنڈز ایرینا کے قیام کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ماہ یا 40 روز کے دوران سپورٹس ایرینا کا کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرینا میں کرکٹ کے علاوہ سکواش، جم اور کھلاڑیوں کیلئے ٹریک کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔