افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

Published On 27 March,2023 09:55 am

لاہور: (ویب ڈیسک) افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا قابل تعریف ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا پی سی بی کا اچھا اقدام ہے لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بنچ پر بٹھانے کےبجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تا کہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔

شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کرکٹ کھیلی، راشد خان ہمیشہ کی طرح شاندار رہے۔ 

Advertisement