پاکستانی کرکٹرز کا شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت

Published On 12 June,2023 03:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام و نشاں نہیں رہتا۔

ادھر قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنے پیغام میں کہا افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے، ملک سے محبت کر نیوالے ہر شخص کے دل میں افواج پاکستان سے عقیدت بھری ہے۔

کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا، شہدا کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔