گلوکار ارمان ملک نے معروف بلاگر سے منگنی کرلی، انگوٹھی پہنانے کی تصاویر وائرل

Published On 28 August,2023 02:30 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور گلوکار ارمان ملک نے اپنی دیرینہ ساتھی آشنا شروف سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ارمان ملک کی جانب سے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر جاری کی گئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور آشنا اب زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔

آشنا شروف معروف فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں جنہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔