مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر بھی شاہ رخ خان کے مداحوں میں شامل

Published On 07 September,2023 11:10 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل جیت لیا، اینکر ثناء کا نام بھی کنگ خان کے مداحوں میں شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی چینل کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ’ ثناء‘ نے سوشل میڈیا پر کنگ خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا چارم دیکھ کر میرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنے دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم تھی، ثناء بھارت کی پہلی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ہیں جن کو مارچ 2023ء میں لانچ کیا گیا تھا، اینکر کا شاہ رخ خان سے انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

مزید برآں مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر ثناء مقامی چینل پر مختلف پروگرامز کا حصہ ہیں اور موسم سمیت دیگر چیزوں سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہیں، ثناء بھارتی وزیراعظم اور مائیکرو سوفٹ کے چیئرمین سمیت متعدد مشہور افراد کے انٹرویوز کرچکی ہیں۔