اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو خود میں چھپے بچے سے ملوا دیا

Published On 08 September,2023 02:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور ڈرامے ’’من مائل‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو خود میں چھپے بچے سے ملوا دیا۔

مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوئمنگ پول میں ہنستے کھیلتے اپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں انہیں غباروں سے بھرے سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ بے انتہا خوش ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

 

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ " میرے اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں"۔

اس پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا اور وہ اداکارہ کی شوخ مزاجی پر ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔