یشما گل بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا لے اڑیں

Published On 29 September,2023 03:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل بھی متحدہ عرب امارات کا ویزا ملنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی کہ انہیں گولڈن ویزے سے نواز دیا گیا ہے۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ دبئی کا شکریہ کہ جس نے خود کو مجھے اپنا دوسرا گھر کہلانے کا موقع دیا ہے، انہوں نے اس ویزے کی وصولی میں مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سے قبل ہمایوں سعید، علی ظفر، ثناء جاوید، عمیر جیسوال، شاداب خان، اعظم خان، صبا قمر سمیت پاکستان کی دیگر مقبول شخصیات کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد متحدہ ارب امارات میں بغیر کسی نیشنل سپانسر کے کاروبار، رہائش اور تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔