یواے ای میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز، سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

Published On 27 August,2023 07:32 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کر لیا، یہ اس موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

نیشنل سنٹر آف میٹرالوجی (این سی ایم) کے مطابق امارت ابوظہبی کے ریجن الضفرا میں واقع گاؤں وتیید میں پارہ 50.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،اس سے قبل جولائی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔

بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لوگوں کو براہ راست سورج کی تپش میں زیادہ وقت گذارنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ، خاص طور پر اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد بچّوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عرب خطے میں گرمی میں شدت آتی جا رہی ہے، سائنس دان اس رجحان کو گلوبل اُبلنا قرار دے رہے ہیں، جو گلوبل وارمنگ سے انتہائی گرمی کی لہرکی طرف تبدیل ہورہی ہے اور موسمیات سے متعلق آفات جیسے جنگل کی آگ کی طرف منتقلی کی عکاسی کرتا ہے۔