بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور کی نئی فلم 'انیمل' کا ٹیزر جاری

Published On 29 September,2023 07:34 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ سپر سٹار رنبیر کپور کے جنم دن کے موقع پر ان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ کا دھماکے دار ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ٹیزر کو معروف ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور ٹیرز باہر آنے کے ساتھ ہی مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا، ایکشن سے بھرپور ٹیزر کا آغاز رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا کی گفتگو سے ہوتا ہے اور راشمیکا کے ایک سوال پر اداکار غصے سے بھڑک جاتے ہیں۔

دو منٹ کے طویل ٹریلر میں شائقین کو جنگ، انتقام اور تشدد سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور رنبیر کپور ایک سادہ لڑکے سے خونخوار گینگسٹر بن جاتے ہیں، بوبی دیول فلم کے اندر ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔